گلگت کی حنین نے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و حفظ اپنے نام کر لیا

لیبیاء میں منعقد بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن کریم میں گلگت بلتستان گلا پور سے تعلق رکھنے والی حنین عبدالقيوم نے ہہلی پوزیشن حاصل کر لی

گلگت :‌اس سال لیبیا میں جولائی کے مہینے میں بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظ قرآن کریم منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے ابتدائی مرحلے میں ستر ممالک سے حفاظ وحافظات نے شرکت کی۔

مقابلے میں عرب ممالک سعودیہ عرب، کویت، یمن، فلسطین، مصر، تیونس، لیبیا، الجزائر جیسے ممالک سے مختلف قراء وقارئات نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی علاوہ ازیں یورپ، امریکہ، ایشیا سے بھی ایک بڑی تعداد نے اس بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کی۔

مذید پڑھیں : گستاخِ رسول طاہر احمد نسیم کون تھا ؟

مقابلے میں پہلی پوزیشن حنین عبدالقيوم نے حاصل کی جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے گاؤں گلاپور دیدار فیملی سے ہے ۔ حنین عبدالقيوم کی پیدائش اور سکونت مکہ مکرمہ میں ہے اس سے قبل بھی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر کے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں جب کہ سعودیہ عرب کے مختلف مقابلوں میں پوزیشنیں اس کے علاوہ ہیں ۔

یاد رہے کہ حنین عبدالقيوم عبد رب النبي ديدار مرحوم ڈاکٹر مولانا حافظ عبدالقيوم کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں، ان سے پہلے ان کے دونوں صاحبزادگان نے بھی بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔

Show More

شاکر احمد خان

شاکر احمد خان نوجوان صحافی ‛ بلاگر اور سماجی کارکن ہیں۔ حال ہی میں جامعہ کراچی سے شعبہ ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا ہے۔ وفاق المدارس کے بھی فاضل ہیں۔ آپ ایک بہترین معلم بھی ہیں۔ سماجی و معاشرتی مسائل سے متعلق لکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close