کراچی کے حوالے سے وزیراعظم کا فیصلہ خوش آئند ہے: عمران مرزا

کے الیکٹرک کو بھی پاک فوج حوالے کیا جائے۔

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عمران مرزا نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ، کراچی کی صفائی کے لئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہر قائد کو اس وقت ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی سخت ضرورت ہے۔ اس لیے یہ ذمہ داری این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو سونپ دی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی کی اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑیں کر دی گئیں

انہوں نے کہا کہ، جس طرح جرنل پرویز مشرف کے دور میں آرمی کی ریجمنٹ ایئر ڈیفنس کے پاس تھی اسی طرح کے الیکٹرک کو بھی پاک فوج حوالے کیا جائے۔ کراچی کو اسکا حق ملنا چاہیئے۔

عمران مرزا کا کہنا ہےکہ، کراچی کو فیڈرل ٹیرٹری ڈیکلیئر کردینا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جو کراچی کی بربادی ذمہ دار ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کراچی کے کچرے کے ساتھ اس کچرے کو بھی صاف کیا جائے جس نے کراچی میں کچرا کیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close