دینی مدارس کے طالبعلموں کا 20 سالہ ریکارڈ برقرار

امسال میٹرک میں دوسری اور تیسری جب کہ انٹرمیڈیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کیں

اسلام آباد: دینی مدرسے کا پوزیشنیں حاصل کرنے کا 20 سالہ اعزاز برقرار، میٹرک میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے کے بعد فیڈل بورڈ میں انٹرمیڈیٹ سطح پر بھی دینی مدرسہ کا طالبعلم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔

طالبعلم حسن بن اعجاز نے انٹرمیڈیٹ میں تیسری جبکہ طالب علم حارث معاویہ بن تنویر عالم نے میٹرک میں دوسری اور زکریا بشارت نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وفاقی دارالحکومت کا دینی مدرسہ ادارہ علوم اسلامی کی پوزیشنیں 50 سے تجاوز کر گئیں۔ اب تک ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ 14گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں, جب کہ وفاق المدارس کے نتائج بھی 99فیصد ہیں۔ قائدین وفاق المدارس کی طرف سے مولانا فیض الرحمن عثمانی اور ادارہ علوم اسلامیہ کی انتظامیہ اور اساتذہ و طلبہ کومبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: وفاق المدارس نے انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنانے کی مخالفت کر دی

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ دینی مدرسہ ادارہ علوم اسلامیہ کے ایک اور طالبعلم محمد حسن بن اعجاز نے انٹرمیڈیٹ سطح پر بھی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ چند دن قبل فیڈرل بورڈ کے میٹرک سطح کے نتائج کے مطابق نامور عالم دین مولانا مفتی تنویر عالم کے صاحبزادے حارث معاویہ نے 1037نمبر لے کر دوسری جبکہ طالبعلم زکریا بشارت نے 1035نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی-

یاد رہے کہ یہ تینوں پوزیشن ہولڈر طلبہ قرآن کریم کے حافظ بھی ہیں اور درس نظامی کی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں-حالیہ اعزازات کے بعد ادارہ علوم اسلامی کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گئ ہے-

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے اس کامیابی پر ادارہ علوم اسلامی کے رئیس اور بانی مولانا فیض الرحمن عثمانی,ادارہ کے اساتذہ و طلبہ اور پوزیشن ہولڈر طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے-

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا مدارس کو NOC کیلئے چیئرٹی بل سے منسلک کرنا غلط ہے : وفاق المدارس

واضح رہے کہ اب تک 2855 طلباء وفاق کا امتحان دے چکے ہیں اور مجموعی نتیجہ 99.16 فیصد ہے جبکہ 78 فیصد طلبہ ممتاز یا جیدجداً پاس ہوئے ہیں۔معیاری دینی تعلیم کے ساتھ بہترین عصری تعلیم ادارہ کا امتیاز ہے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد کے بیس سال سے پوزیشن لینے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے امسال(2020) محمد حارث معاویہ اور زکریا بشارت نے فیڈرل بورڈ میں میٹرک میں بالترتیب1037 اور 1035 نمبر لے کر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایف اے میں محمد حسن نے پوزیشن لی۔2004 ء کے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں پہلی چودہ پوزیشنیں ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ نے حاصل کیں۔2004ء کے فیڈرل بورڈ میڑک کے امتحان میں ادارہ کے طالب علم حافظ محمد حارث سلیم نے جنرل سائنس کے مضمون میں ملک بھر میں سب سے زیادہ نمبر لیے-2005 کے فیڈرل بورڈ میڑک کے امتحان میں پہلی گیارہ پوزیشنیں ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ نے حاصل کیں۔ 2006ء کے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں پہلی سات پوزیشنیں ( ماسوائے دوسری پوزیشن کے) اسی ادارہ کے طلبہ نے حاصل کیں۔ 2012ء میں فیڈرل بورڈ ایف اے میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم عزیز الحق کو وزیر اعلی پنجاب نے چارلاکھ روپے کا انعام دیا۔ اسلام آباد میں واقع اسکولوں اور کالجز میں بہترین کارکردگی پر 2014ء میں کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن اسلام آباد کی طرف سے ادارہ ہذا کے آٹھ طلبہ کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیاگیا۔
2000ء سے 2020ء تک ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ نے فیڈرل بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں لینے پر50 میڈلز حاصل کیے ہیں جن میں 14 گولڈمیڈلز ، 16 سلور میڈلز اور 20 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔

اب تک ادارہ کے 219 طلبہ فیڈرل بورڈ سے سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں۔ 2000 سے اب تک 1377 طلبہ میٹرک اور ایف کا امتحان دے چکے ہیں جن میں سے 308 نے اے1، 626 نے اے، 393 نے بی اور 28 نے سی اور ایک طالب علم نے ڈی گریڈ میں کامیابی حاصل کی اور کوئی طالب علم مکمل فیل نہیں ہوا۔ ادارہ کا فیڈرل بورڈ میں مجموعی نتیجہ 98.47 فیصد ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close