ملک کو ایثار اور قربانی سے محفوظ و مضبوط بنانے کی ضرورت ہے : ذوالفقار قائمخانی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور قائد ایوان ڈی ایم سی ایسٹ ذوالفقار قائمخانی نے تمام امت مسلمہ کو حج اور عید قربان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہمیں اسلامی تعلیمات قران و سنہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے حج کا فریضہ اور جانوروں کی قربانی بھائی چارے اتحاد ایثار و محبت کا عالمگیر اسلامی پیغام ہے ۔

انہوں نے کہا عدم برداشت کے رویے نے معاشرے کا چہرہ بگاڑ دیا ہے نفسا نفسی سے ہم اللّه اور نبی کریم کی تعلیمات سے دور ہوتے جا رہے ہیں ایک دوسرے کو کچل کر آگے نکلنے کی ہوس نے سوسایٹی کا حسن داغدار کر دیا ہے ۔

مزید پڑھیں : سعودی عرب کا حج کی اجازت دینے کا اعلان

ذوالفقار قائمخانی نے کہا کہ آج ایثار و قربانی کی بجائے چھینا جھپٹی نے زندگی کو مشکل کر دیا ہے عدم برداشت کے رویے سے آج تمام ادارے زوال پذیر ہیں انہوں نے کہا کہ عید قربان ایثار بھائی چارے اور برداشت کا عالمگیر پیغام ہے اور اللّه کی قربت کا وسیلہ ہے ہمیں عید پر اپنے عزیز و اقارب اور غریب و مسکین سے تعلقات بڑھانے کی روایت پر عمل کرکے پاکستان کو خوبصورت بنا سکتے ہیں

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close