حماد نذیر کیہر پاکستان اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 میں حماد نذیرکہر صدر، محمد منیر خانانی نائب صدر، محمد عادل غفار جنرل سیکریٹری، فواد یوسف جوائنٹ سیکریٹری، کاظم سلطان دتو خزانچی منتخب ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر عثمان سلیم کاسمانی کے اعلامیے کے مطابق منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر امین یوسف بالاگام والا، عبدالصمد سلیم، غلام مجتبیٰ سکروالا، محمد زاہد علی حبیب اور نعمان عبدالمجید آدم کامیاب قرار پائے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت

ایسوسی ایشن کے اجلاس عام میں سالانہ حسابات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *