سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں اضافہ کردیا

کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کا اضافہ کردیا۔

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی حد میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سندھ کابینہ کا کراچی میں تمام کھلی تاریں ہٹانے کا حکم

عمر کی حد میں اضافہ وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *