بابر کا ویرات سے کوئی موازنہ نہیں، وہ عظم بیٹسمینوں میں جگہ بنالیں گے، اظہر الدین

بابر اعظم ابھی نوجوان اور ان کی بہت کرکٹ باقی ہے، مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں، سابق بھارتی کپتان

سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان بیٹسمین بابر اعظم میں‌ صلاحیت ہے کہ وہ عظیم بیٹسمینوں میں‌ جگہ بناسکتے ہیں-

کرکٹ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اظہر الدین نے کہا کہ اس وقت بابر اعظم کا ویران کوہلی سے موازنہ درست نہیں ہے-

انھوں نے کہا کہ بابر اعظم ابھی نوجوان اور ان کی بہت کرکٹ باقی ہے، مستقل مزاجی سے آگے بڑھتے رہے تو کئی کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنے زمانے کا بہترین کھلاڑی اور اس کا اپنا مزاج ہوتا ہے، میں موازنہ کرنے کے حق میں نہیں ہوں، جو بھی اچھا ہو اس کی بیٹنگ کا لطف اٹھانا اور تعریف کرنی چاہیے-

اظہر الدین نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ ہو رہی ہے، سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ملک میں یہ مقابلے دیکھ کر نئے ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کی جستجو ہوگی-

مزید پڑھیے: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی لمبی چھلانگ

انھوں نے پاک بھارت کرکٹ کے مستقل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتوں کا معاملہ ہے، دونوں پڑوسی ملکوں میں بات چیت شروع ہو تب ہی سیریز بھی ممکن ہوسکتی ہے۔

ایک سوال پر اظہر الدین نے کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت نہیں چاہ رہی تھی کہ کورونا کی صورتحال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے، اسی وجہ سے آئی سی سی نے میگا ایونٹ ملتوی کیا-

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں انگلینڈ نے کرکٹ کی بحالی کا اچھا فیصلہ کیا، اسٹیڈیم میں شائقین نہیں لیکن انھیں ٹی وی پر کرکٹ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، نشریاتی حقوق کے معاہدے بھی بچ گئے-

انھوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے دیگر ملک بھی انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close