بھارت پاکستان کوگرےلسٹ سےبلیک لسٹ میں دھکیلناچاہتاہے، شا ہ محموقریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوگرےلسٹ سےبلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتاہے، پاکستان سے نکلنے کے لیے 4 بلزایسےہیں جن پرفوراًقانون سازی کی ضرورت ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر اپوزیشن سے تعاون مانگا مگر انہوں نے نیب قوانین پر 35 مطالبات رکھ دیئے ،کرپشن پر عمران خان کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے،اپوزیشن تنگ نظری نہ کرے ملکی مفاد کا سوچے میری اپیل ہے کہ ن لیگ اور پی پی جو ترامیم چاہتی ہیں یہ نہیں ہو سکتی اور اگر یہ ترامیم کر دی گئیں توان ترامیم کے بعد نیب کے ادارے کی افادیت ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب ترامیم سے ایف اے ٹی ایف میں پھنسنے کا خدشہ ہے ،ایف اے ٹی ایف میں تو منی لانڈرنگ ٹرر فنانسنگ اہم جز ہیں ،ایک ارب کی کرپشن پر نیب کو کیس بھیجنے کی تجویز ہے ،اگر کسی نے ننانوے کروڑ روپے کرپشن کی تو کیا ہوگا،اپوزیشن کی ترامیم شائد پاکستان کے مفاد میں نہ ہو ،ہم نیب قوانین میں ترامیم پر اپوزیشن ترامیم کی حمایت نہیں کر سکتے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اپوزیشن اپنی ترامیم پر نظرثانی کرے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوجائے اورپاکستان کی برآمدات ختم ہوجائیں نیزپاکستان پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں، اس معاملہ پرپاکستان کے دوست ممالک پاکستان کیساتھ ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *