پائلٹس کیلئے پرواز سے قبل شراب کا ٹیسٹ لازمی قرار

کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا

کراچی : پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آئندہ فلائٹ سے پہلے پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں کے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ کا مقصد کریو میں الکوحل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے ۔

مذید پڑھیں : سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے قائمقام VC کو شارٹ کرنے کیخلاف احتجاج

پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی ۔ سول ایویشن اتھارٹی پہلے سے ہی پائلٹس کے ٹیسٹ کر رہی ہے اور اب پی آئی اے بھی ہر پرواز سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کے ٹیسٹ لازمی کرے گی ۔

عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنیشنل سول ایویشن رولز کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے یہ ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گیئے ہیں ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *