بھارتی فوجیوں کاکشمیر میں بچوں اور بچیوں پر ظلم جاری ہے، وزیر خارجہ

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں کاکشمیر میں بچوں اور بچیوں پر ظلم جاری ہے، بھارت کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول پرفائر بندی کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک بھر میں اسما رٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی کامیاب رہی اور دنیا نے اس کی تقلید کی ہے،کیسز میں نمایاں کمی ہوئی اسپتالوں پر بوجھ کم ہو رہا ہے کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ عید الاضحی پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، ذرا سی غفلت سے وباءبڑھ سکتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈالا جائے ، لیکن ہم نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے موثر قانون سازی تیار کی ہے،قانون سازی کے لیے وزارت خزانہ اور قانون سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب کے قانون پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا،تمام بل اپوزیشن کو بھیج دیے ایک قانون نیب سے متعلق بھی ہے،پیرکو شام 5 بجے ان بل سے متعلق بیٹھ کر گفت و شنید کریں گے، 5 سال پیپلزپارٹی اورن لیگ حکومت میں رہی موقع تھا کہ نیب قانون تبدیل کرلیتے، لیکن گزشتہ حکمرانوں نے نیب کے حوالے سے کوئی قانون نہیں بنایا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *