بکرا مالک کی شکایت لیکر ٹیپو سلطان تھانے پہنچ گیا

کراچی : ٹیپو سلطان پولیس اسٹیشن میں انسانوں کے علاوہ جانوروں کی شکایات بھی سنی جانے لگی ہیں ، قربانی کے لئے لائے جانے والے بکرے نے اپنے مالک کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس اہلکاروں کو کی جس کے بعد بکرے کی شکایت سن کر اس کے مالک کی تلاش شروع کی گئی ۔

مذید پڑھیں : مولانا فضل الرحمن کے بھائی DC سینٹرل کراچی تعینات

ٹیپوسلطان پولیس اسٹیشن کے انچارج شیعب الرحمن نے خصوصی ہدایت دیکر نوجوان اہلکاروں کو ٹاسک دیا کہ قربانی کے لئے لائے گئے بکرے کے احترام میں اس کے گم شدہ مالک کی تلاش شروع کی جائے ۔ ہیڈ محررWHC محمد جعفر ، انٹیلی جنس HC شہزاد نے تھانہ ٹیپو سلطان کی حدور میں آنے والی مساجد میں اعلان کروائے کہ جس کا بکرا گم ہوا ہو وہ تھانے پہنچ جائے ۔

مذید پڑھیں : سید زادہ یا سادات کون ہوتے ہیں ؟

جس کے بعد بکرا کا اصل مالک تھانے پہنچ گیا جہاں پر باقاعدہ اہلکاروں نے بکرے کی حوالگی کی تقریب منعقد کی اور اس کے بعد بکرے کا اصل مالک کے حوالے کردیا گیا ۔ بکرے کے مالک خالد مختار کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی تھانے نہیں آنا ہوا مگر ٹیپو سلطان پولیس کی اس کاوش کو سلام ہے کہ وہ انسانوں کی ہی نہیں جانوروں کی بھی حفاظت کرتی ہے اور ا نکی شکایات کو بھی سن لیتی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *