تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود میں شریف قائم خانی عرف مخبر کا راج

شریف قائم خانی پولیس کے لیے مخبری اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتا ہے ۔

شریف قائم خانی نے علاقہ میں اپنے آپ کو سب انسپیکٹر ظاھر کر رکھا ہے ۔ شریف قائم خانی علاقہ سے ڈی ایس پی سعیدآباد کے نام پر بھتہ وصول کر رھا ھے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے قائم خانی کالونی میں شریف قائم خانی کا راج ہے اور علاقہ پولیس بے بس ہے۔ شریف قائم خانی کا طریقہ واردات پہلے پولیس کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کراتا ھے جس کی وجہ علاقہ میں جرائم پیشہ افراد پر کنٹرول حاصل کرنا ھوتا ھے ۔

مزید پڑھیں : پولیس کی عید بھتہ وصولی مہم کورونا سے زیادہ خطرناک ہے : پاسبان

شریف قائم خانی اس سے قبل تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں اس طرح کی وارداتیں کر چکا ھے اقبال مارکیٹ تھانہ میں اسکے خلاف لاتعداد شکایات موجود ہیں جس کی وجہ سے شریف قائم خانی نے تھانہ اتحاد ٹاؤن کا رخ کیا اور پولیس کے اعلی افسران کا نام استعمال کرتے ھوئے دکھاوے کے لیے پولیس کو چند کرمنل گرفتار کرائے جس کی وجہ سے پولیس کا اعتماد حاصل کرنا اور جرائم پیشہ افراد کو خوف دلانا ھے جس میں شریف قائم خانی کو کامیابی حاصل ھوئی اور قائم خانی کالونی میں موٹر سائیکل گشت کرنے والی پولیس اور موبائلز پر تعینات عملے سے ملکر گٹکے ماوے کا گھناونا دھندہ شروع کردیا

زبیر عرف منجن نامی گٹکا فروش کھلے عام شریف قائم خانی کی مدد سے قائم خانی کالونی میں ماوا چلا رھا ھے موٹر سائکل اور موبائلز پر تعینات پولیس کا عملہ بھی بھتہ وصول کرتا ھے. شریف قائم خانی کا داماد ملک عامر اپنے گھر قائم خانی کالونی مین چوک کوئٹہ وال ھوٹل والی گلی میں سرعام چارپائی پر رکھ کر مال فروخت کر رھا ھے

مزید پڑھیں : لیاری میں ایک بار پھر بھتہ خور سرگرم ہو گئے

شمیم نامی گٹکا فروش بھی حق باھو ھوٹل سے پہلے کوئٹہ وال ھوٹل کے پاس دوکان/ گھر سے گٹکے ماوے فروخت کر رھا ھے. ان تمام سے شریف قائم خانی نے اپنی علحیدہ بیٹ باندھی ھوئی ھے بیٹ کی رقم ملک عامر گٹکا فروش وصول کرتا ھے

اھل محلہ نے ایس ایس پی ویسٹ / ایس پی بلدیہ سے گذارش کی ھے کہ انکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس زھر سے بچایا جا سکے

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close