حکومت نے بجلی بلوں میں Ptv فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کر دی

اصولی طور پر اب ہمارے گھروں میں ٹی وی سیٹ ہیں نہ ان پر پی ٹی وی کی فریکوئنسی وصول کرنے والے انٹینا، اب ہم ایل ای ڈیز استعمال کرتے ہیں، جن پر مختلف چینلز کی نشریات حکومت کا ہی لائسنس یافتہ کیبل آپریٹر اپنے کنکشن کے ذریعے گھروں تک پہنچاتا ہے اور اس مد میں بھی ماہانہ فیس وصول کی جارہی ہے.

سوال یہ ہے کہ بجلی بلوں میں وصول کی جانے والی ٹی وی لائسنس فیس سے کیسے چھٹکارا پایا جائے۔ اس کیلئے کے الیکٹرک نے صارف کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ اس کی ویب سائٹ سے ‘‘ٹی وی لائسنس فارم’’ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے یہ مختصر و آسان فارم مکمل کرکے کے الیکٹرک کے ‘‘آئی بی سیز’’ پر جمع کرایا جاسکتا ہے.

مزید پڑھیں : ترکی نے پی ٹی وی کو ارطغرل غازی کی رائلٹی معاف کردی

کے الیکٹرک اس فارم کی پی ٹی وی سے تصدیق کرانے کے بعد ٹی وی لائسنس فیس کی کٹوتی بند کردے گی، اس کارروائی میں ڈیڑھ ماہ کا عرصہ لگتا ہے. اگر آپ بروقت کارروائی چاہتے ہیں تو پی ٹی وی سینٹر کے متعلقہ دفتر سے یہ فارم خود تصدیق کراکے بھی کے الیکٹرک میں جمع کراسکتے ہیں.

اپنا حق قانونی طریقے سے حاصل کیا جاسکتا ہے بس ضبط و تحمل سے کام لینا ہو گا ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *