سعودی بادشاہ کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 84 سال کے شاہ سلمان کو مثانے میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

علم میں رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935ء کو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، اس سے قبل وہ 48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔

شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیرِ دفاع بھی رہ چکے ہیں، انہیں 2012ء میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور 2015 میں ان کے بھائی عبداللہ بن عبدالعزیز کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *