جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںامریکا کو جنرل قاسم سلیمانی کی اطلاع دینے والے 'غدار' کو پھانسی

امریکا کو جنرل قاسم سلیمانی کی اطلاع دینے والے ‘غدار’ کو پھانسی

ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سینرل انویسٹیگیشن ایجنسی (سی آئی اے) کو جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر شہری کو پھانسی دے دی-

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمٰعیلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس پھانسی سے متعلق آگاہ کیا-

ان کا کہنا تھا کہ آج علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی ہے-

مزید پڑھیے: ابھرتے ترکی سے عرب ممالک کی پریشانی کیوں ؟

انہوں نے کہا کہ محمود موسوی ماجد نامی شخص پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکا کے لیے جاسوسی کر رہا تھا اور مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کرتا تھا۔

علم میں رہے کہ اسی سال 3 جنوری کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو امریکا نے ایک ایئراسٹرائیک میں عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر ہلاک کردیا تھا-

اس حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا