عمران خان غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وز یروں کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی وزیر کی دوہری شہریت ہو اوروہ یہاں وزیر بھی ہوں، یہ نہیں ہوسکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی وزیر کے پاس دوہری شہریت بھی ہو اور وہ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ہی کہا تھا کہ اگر کسی کے پاس دوسرے ملک کا پاسپورٹ ہو تو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہئے، عمران خان بتائیں کہ وہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو بائیس کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں؟ آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھارکھا ہے؟

انہوں نے تحریک انصاف پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں آج کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کروائے جارہے ہیں ،ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی اور بھوک میں مبتلا ہیں،23 سب فارن فنڈنگ اکاونٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملاہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *