پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرکے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی

کارروائی میں 15 کروڑ سے زائد مالیت کی 17 گاڑیاں اور متفرق اشیاء سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا

کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق کراچی اور بلوچستان کے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کاروائیوں کے دوران ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک مسافر کوچ میں مسافر سے 02 کلوگرام کرسٹل برآمدکرکے گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ دوران چیکنگ مسافر کو چ سے نایاب نسل کے 40 پرندے(چکور) برآمدکر لئے جن میں سے 10 پرندے گرمی کی وجہ سے مر دہ پائے گئے۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے 17 عدد مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 20,493 کلو گرام چھالیہ، 696 پیکٹ گٹکا، 709 کاٹن ایرانی جوس، 184 عدد ٹائر، 70 بیگ چائنا سالٹ، 65 کاٹن ایرانی چاکلیٹ، 10 کاٹن آئل پینٹ، 40 ٹن کرومائٹ سٹون اور متفرق اشیاء برآمد کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا ۔ 80,732 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں : پاکستان کوسٹ گارڈ کی بلوچستان کے ساحلی پٹی پر راشن تقسیم شروع

ادھر گوادر(بلوچستان) میں کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا ۔ 26 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور تقریبا 12 ہزار لیٹر ایرانی پٹرول برآمدکرلیا گیا۔ گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے 52 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جو کہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طورپر پاکستان سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

جب کہ سپر ہائی وے (کراچی)سے دوران چیکنگ دو مختلف ٹرکو ں سے 13,748 کلو گرام چھالیہ برآمد کر تے ہو ئے 03 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

تمام اسمگل کی جانے والی متفرق اشیاء، 17 گاڑیاں اور 19 افراد کوپاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش کے بعد تمام افراد کو FIA کے حوالے کر دیا گیا۔ اسمگلرز کیخلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close