ملاقات کے وقت کلبھوشن کی پکارکے باوجود بھارتی سفارت کار بھاگ نکلے

اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج 2بھارتی سفارتکاروں نے کلبھوشن سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران بھارتی سفارتکار دم دبا کر بھاگ گئے ، بھارتی جاسوس انہیں پکارتا رہا۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی سفارتکاروں نے بات نہیں کرنی تھی تو رسائی کیوں مانگی؟ جبکہ ہم نے عالمی عدالت کے تقاضوں کے مطابق سازگار ماحول فراہم کیا، لیکن پھر بھی بھارتی سفارتکار خوفزدہ تھے،دونو کا رویہ حیران کن تھا۔

وزیر کارجہ کا کہناتھا کہ اب بھارت کے پاس کئی بہانہ نہ رہا،بھارتی سفارتکاروں کو درمیان میں شیشے پر اعتراض تھا وہ بھی ہٹادیا تھا،ہندوتواسوچ برقراررہی توبھارت سےبہتری کی توقع نہیں کرسکتے،بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوتاجارہاہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نےبنگلادیش کوبھی نشانہ بنایااورسری لنکاسےرویہ بھی سب کےسامنےہے،چین نےبھارت کےساتھ تعلقات کوبہتربنانےکی بہت کوشش کی،بھارتی انتہاپسندحکومت اپنی رائےمسلط کرنےکی کوشش کرتی ہے،ہم قانون کےدائرے میں آگےبڑھ رہےہیں۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ہماری سوچ مثبت ہے،ہم نےحقائق دنیاکےسامنےرکھےہیں،بھارت کارویہ ہمیشہ منفی رہاہےاس نےکبھی تعاون نہیں کیا،ہم نےعالمی عدالت کےفیصلے کوقبول کیا،کلبھوشن یادیو نے دہشتگردی اور جاسوسی کااعتراف کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *