واٹر بورڈ میں ایوب شیخ نے گاڑیوں کی خریداری میں کروڑوں خورد برد کر لئے

پروکیومنٹ کمیٹی پر شدید دباو،ورلڈ بینک کے قرضے کی آڑ میں کا نیا کھیل کاآغاز کراچی میں ہو گیا

کراچی : ورلڈ بینک کے قرضوں کی آڑ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے 14سیوریج کلینگ میشن کی خریداری پر من پسند کمپنی کو نواز نے کی تیاری جاری ہے۔ رشوت کمیشن کیک بیک وصولی کے لئے سندھ پبلک پروکیومنٹ اتھارٹی اور دیگر تمام رولز کو بائی پاس کیا جارہا ہے۔

اس ضمن میں چیئرمین بورڈ اور وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ اور دیگر سندھ حکومت کے حکام متحرک ہیں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چھ ماہ بعد اچانک بروز جمعہ 17جولائی 2020ء کوبورڈ کا تیسرا اجلاس میں خصوصی طور پر ورلڈ بینک کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ کو طلب کیا گیا ہے۔

14 سیوریج کلینگ جٹینگ میشن اور دیگر معاملات پر تفصیلات پیش کریں گے۔ منظوری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ورلڈ بینک کی اچانک مہربانی کے پیچھے نئی کہانی اور حقائق منظر عام آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر 40 ارب روپے واجبات کی موجودگی میں کراچی کے نام پر مذید ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا جا رہا ہے، جو ایک سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں : واٹر بورڈ کی نجکاری چاہنے والا افسر خالد محمود شیخ MD تعینات

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز انوریومنٹ پروجیکٹ کے تحت 14 سیوریج کلینگ جیٹنگ میشن میں تین کمپنیاں پیشکش جمع کرا دی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق الحاج فاؤ موٹرز نے 44 کروڑ 65 لاکھ روپے کے ساتھ کم ترین بولی قراردیا گیا ہے، معراج اینڈ کمپنی نے 65 کروڑ 12 لاکھ روپے جبکہ میٹل انجینئرننگ ورکس لیمٹیڈ نے 78 کروڑ 56 لاکھ روپے کی پیشکش جمع کرائی ہے۔ سب سے کم یعنی لوسٹ بڈ الحاج فاؤ موٹرز کو ٹیکنکل گروانڈ میں بڈ منسوخ کرنے کی تیاری جاری ہے اور 21کروڑ روپے ذائد بولی دینے والی کمپنی کو رشوت کمیشن اور کیک بیک وصولی شروع ہو چکی ہے ۔

اس بارے میں شکیل قریشی ڈائریکٹر انوسمنٹ KWSSIP، انتخاب راجپوت، چیف انجینئر ای اینڈ ایم KWSB، مظہر حسین، ایگز یکٹو انجینئر ای اینڈ ایم سینٹرل KWSB، عظیم خان، سینئر آڈٹر، KWSB، آصف علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انوسمنٹ KWSSIP پر مشتمل پروکیومنٹ کمیٹی کا پہلے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین واٹر بورڈ ناصرحسین شاہ اور سندھ حکومت کی جانب سے دباو ہے کہ کنٹریکٹر معراج لیمٹیڈ کو دینے ہیں اور لوسٹ بڈ کو ٹیکنکل گروانڈ میں کاغذات مسترد کیا جائے، کمیٹی کے ارکان نے اجلاس کے بعد مذکورہ کمپنی کو کئی بار طلب کر کے کاغذات ناکافی قرار دیتے ہوئے جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں : واٹر بورڈ نے 2 ہائیڈرنٹ مسمار کر کے 9 ملزمان گرفتار کر لیئے

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹینڈر کے معیار پر پورا نہ آنے پر اور ماضی میں کئی موقع پر معراج لیمٹیڈ کہنے پر سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ٹینڈر منسوخ کر دیئے اور نیے ٹینڈر کے سندھ حکومت کے اعلان سے قبل معراج لیمٹیڈ کو غیر قانوی طور پر دیدیا گیا تھا، اس سے قبل کراچی میں 104 میٹر اسنارکل کی خریداری کا مقدمہ2018ء بھی معراج لیمٹیڈ پر درج ہوا، نیب کراچی میں یہ مقدمہ زیر التواء ہے، معراج لیمٹیڈ نے کراچی کے اسنارکل 62 کروڑ روپے میں لیا جو لاہور کے فن لینڈ کی ایسی کمپنی نے ریسکو ڈیپارٹمنٹ نے 29 کروڑ روپے میں خرید تھا۔

اور قبل ازاں سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے لئے2017، میں 10 سیور کلینگ میشن کی خریداری میں سب سے لوسٹ بڈ گجرات سٹیل پرائیویٹ لمیٹیڈنے 47 کروڑ 54 لاکھ 47 ہزار روپے، معراج لمیٹیڈ نے 52 کروڑ 20 لاکھ روپے اورمیٹل انجینئرننگ ورکس پرائیویٹ لمیٹیڈنے 53 کروڑ 50 لاکھ روپے کی پیشکش جمع کرائی تھی ۔

مزید پڑھیں : واٹر بورڈ کے افسر ایوب شیخ کے دفتر میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ

معراج لیٹیڈ کو کامیاب قرار دینے کے لئے واٹر بورڈ نے بولی دینے والے دستاویزات کی جانچ پٹرتال کے دوران یہ بات سامنے لایا کہ گجرات اسٹیل بولی دستاویزات کے معیار میں پورا نہیں کررہا ہے کوئی بڑا معاہدہ نہیں کیاگجرات سٹیل نے ایسا کوئی معاہدہ پیش نہیں کیا جو غلط تھا کاروباری تناو کے باعث کمپنی نے خاموشی اختیار کر لی، عدالت سے رجوع کرتے تو وہ باآسانی جیت سکتے تھے، معراج لیمٹیڈ نے صرف دھوکہ فراڈ اور جلسازی صرف کراچی میں نہیں کی خیبر پختوخوا ء کے ایک بڑے پروجیکٹ میں قومی احتساب بیورو پشاور نے گرفت میں آگئے، جس میں موجودہ وزیر دفاع اور سابق وزیر خیبر پختو خواء پرویز خٹک بھی بدعنوانی کے مقدمہ تفتیش میں شامل تھے ۔

نیب پشاور کے ظاہر شاہ ایڈیشنل ڈائریکٹر (اسٹاف فور ڈائریکٹرجنرل) پشاور کے دستخط سے جاری کردہ ایک خط میں معراج لیمٹیڈنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان حلفی نیب میں جمع کرائی ہے جس میں خیبر پختون خواء کے مختلف شہروں میں صفائی ستھرائی کے لئے گاڑیوں اور کچے ے کو ٹھکانے لگانے کے ٹھیکہ میں بدعنوانی کی گئی ہے اورتحقیقات کے دوران رقم بازیاب ہوئے تھے،w-iv/NAB/(KPK)/4150 1/468/ بتاریخ 23 نومبر 2015 کو جاری کردہ خط میں الزام عائد کیا ہے کہ معراج لیمٹیڈ کو سال 2013ء میں صفائی سھترائی کی گاڑیوں کی فراہمی کا ٹھیکہ میں کوئی شفافیت نہیں تھی اور غیر قانونی بولی لگانے کے عمل نیب نے تما م رقم وصول کیے۔

کنٹریکٹر معراج لیمٹیڈ افتخار حسین قریشی زاتی طو رپر نیب پشاور کے سامنے پیش ہوئے اور تفتیش کی گئی اور تمام رقم57,874,139/ روپے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرائیں،معراج لمیٹیڈ، منیوفیکچرز الیکٹریکل اور میکنکل گاڑیاں اور خصوصی طور پر ٹرک کی باڈیز پمپ اور ایکوپمنٹ کا تمام دیگر کام کرتی ہے، اسنارکل بھی حال ہی میں درآمد کیا تھا یہ ایک موٹر کمپنی ہے جہاں فائر بریگیڈ، میونسپل گاڑیاں، ریکوری گاڑیاں، پمپنگ گاڑیاں اور فائر کے الات اور سامان بناتے ہیں،اور الحاج فاؤ موٹرز کی بڑی کمپنی ہے جو چینی برانڈ آٹو موٹرز بنانے اور اس چھوٹے بڑی گاڑیوں تیار کرتی ہے، جب کہ میٹل انجینئر ننگ ورکس لیمٹیڈ بھی موٹرز اوریگر آٹو موبائل کے کام کرتے ہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ سیور کلینر سیکشن ٹرک اور موبائل جیٹنگ ٹرک 14 کی خریداری کے بارے میں کنٹریکٹ والے دستاویزات کو کھولنے اور اس کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے تشکیل دی گئی ہے، سندھ حکومت، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ نے عالمی مالیاتی ادارہ کراچی کے تعمیر نو اور ترقی کے میدان میں انفراستر کچرانویسٹمنٹ ورلڈبینک سے ایک قرض کی شکل میں مراحل وار کراچی کی فراہمی آب کے منصوبے کے لئے حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی واٹر بورڈ میں‌ عالمی اداروں کی فنڈنگ کا ناجائز استعمال

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز ایمپروومنٹ پروجیکٹ اور اس کریڈیٹ سے حاصل ہونے والی رقیم کا کچھ اس معاہدے کے تحت ادائیگی کیا جائے گا،بولی تمام دہندگان کے لئے کھلا ہے جیسا کہ آئی پی ایف قرض دہندگان کے لئے ورلڈ بینک پروکیورمنٹ ریگولیشنز میں شامل کیا ہے، یہ پیشکش مارچ 2020ء میں اوپن ہونا تھا کورنا وائسس کی لوک ڈوان کے باعث تین بار تاریخ تبدیل کی گئی اور 29 جون کو آنے والے پیشکش کو اوپن کر دیا گیا یہ ٹرک 12 ماہ میں فراہم کیا جائے گا

الیکٹرونگ بولی کی اجازت نہیں ہو گی،پہلے درخواست کے ساتھ بولی کی رقم کا 2 فیصد بولی کے سیکورٹی ڈپازٹ کرانا ہو گا، بولی لگانے کا طریقہ کار سنگل اسٹیج ون لفافہ ہے،جیسا کہ بولی دینے والے دستاویز ات میں فرہم کیا گیا ہے بولی دہندگان کو بدعنوانی یا جعلسازانہ طریقوں میں ملوث ہونے پر منسوخ تصور کیاجائے گا اور اس کی سفارشات مرتب کرنایہ معاملات ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر انوسمنٹ،پروجیکٹ ڈائریکٹر کی سفارش اور پیرا کے ذریعہ منیجنگ ڈائریکٹر کی منظوری کے ساتھ ہیں ورلڈ بینک پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ اور اس کی ٹیم نے منصوبے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے بجائے خفیہ رکھنے کی کوشش کیا.

پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ کہنا تھا کہ سیور کلینر میشن کی خریداری چھوٹا ائشو ہے ہم کراچی میں پانی اور سیوریج کے نظام کی تبدیلی کے بورڈ کو بھی تبدیل کریں گے جلد نیا آفس منتقل کی خوش خبری دیں گے ورلڈ بینک پروجیکٹ ڈائریکٹر انوسمنٹ شکیل قریشی نے بتایا کہ مجھہ پر دباو ہمیشہ ہوتاہے لیکن میں میرٹ پر فیصلے کرتاہوں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے، ٹینڈر ابھی خفیہ ہے اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا ایک سوال پر انہوں نے ٹینڈ ر کے بارے میں حتمی فیصلے کب ہوگانہیں بتاسکتا۔

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close