کشمیرپرقومی ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، سینیٹر سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشمیرپرقومی ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے،ریاستی اداروں کیساتھ پوری قوم کو اعتماد میں لیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دنیا کےاس ملک کانام بتائیں جو صرف تقریروں سے،کالی پٹیاں بانندھنےاورنعروں سےآزاد ہوا، وزیراعظم نےکہاکہ آیندہ 5اگست کودیکھنامیں کیسی تقریرکرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےتکلیف گوارانہیں کی کہ اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کرکشمیرپرقومی پالیسی تشکیل دیں،ہم حکومت سےمطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیرکےمسئلے پراپوزیشن کیساتھ بیٹھ کرکوئی پالیسی بنانے پرغورکریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *