پاکستان ہر محاذ پر ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر محاذ پر ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،4سال قبل آج کے دن ترک عوام نے بہادری کی مثال قائم کی۔

عمران خان نے ترکی میں بغاوت ناکام بنانے والے شہدا کی یاد میں یوم جمہوریت اور قومی یکجہتی پر ترک صدر طیب اردوان کےنام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے انسانی ہمت اور عزم کی داستان 15جولائی2016کو دیکھی، یہ داستان تاریخ کے اوراق میں درج کردی گئی جو ہمیشہ یاد رکھی جائےگی۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن سے نمٹنے کیلئے ترکی کی حمایت جاری رکھےگا، ایک صدی پہلے ہمارے آباؤاجداد نے بھی ترک قوم کیلئے قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا تھا۔

15 جولائی2016 کو بھی پاکستانیوں نے ترک قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا پوری پاکستانی قوم نے ترکش امن، استحکام اور جمہوریت کیخلاف اقدام کی مخالفت کی تھی،ہم آج بھی شہدا کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *