ملک ریاض چیئرمین بحریہ ٹاون نیب عدالت میں پیش

اسلام آباد : مرکزی ملزم بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض پہلی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے. آئیکون ٹاور کلفٹن کراچی کیس کے مرکزی ملزم ملک ریاض احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے. ملک ریاض نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، ان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا.

یاد رہے آئیکون ٹاور کلفٹن کراچی کیس کے مرکزی ملزم ملک ریاض کا داماد زین ملک کیس میں وعدہ معاف گواہ ہے آئیکون ٹاور کلفٹن کراچی کیس میں ملک ریاض کی پوری فیملی ہی شامل ہے

مزید پڑھیں : گندم چوری کرنے والے 3 سرکاری افسران کیخلاف نیب کی انکوائری شروع

نیب نے ملک ریاض کے خلاف انتہائی اہم ثبوت عدالت میں پیش کرکے اس کے گرد گھیرا تنگ کردیا، جس پر عدالت نے نیب سے 27 جولائی تک جواب طلب کرلیا.عدالت نیب کی جانب سے پیش کیئے جانے والے جواب کے بعد آئیکون ٹاور کلفٹن کراچی کیس کا حتمی فیصلہ سنائیں گی

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *