کراچی میں ISO کی جانب سے 20 مقامات پر مفت بک بینک قائم

کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائئزیشن پاکستان نے کراچی شہر کے 20 سے زائد مقامات پر بک بینک کا آغاز کر دیا ہے ۔

آئی ایس او بک بینک پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ موجودہ تعلیمی نظام نے غریب و متوسط علاقوں کے طلبہ و طالبات کے لئے بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں۔ محمد باقر سیکریٹری تعلیم آئی ایس او کراچی ڈویژن

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر بھر میں بک بینک مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں طلبہ و طالبات کو نئے سال کے تعلیمی نصاب کے مطابق کتابیں فراہم کی جائیں گی ، اس سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

مذید پڑھیں : حامد کریم کو ہٹا کر ڈائریکٹر اسکولز کا عارضی چارج سید رسول بخش کودے دیا گیا

آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم محمد باقر نے مختلف علاقوں میں قائم بک بینک سینٹر کے انچارجز سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ و طالبات کو درسی کتب کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گئی، جس کے لیے شہر بھر میں سے 20 سے زائد مقامات پر بک بینک سینٹرزقائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو بروقت اور با آسانی کتابیں فراہم کی جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیمی نظام نے غریب و متوسط علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے لئے بے پناہ مشکلات پیدا کردی ہیں، تعلیمی نظام درجہ بندی کا شکار ہے، جس کے باعث معاشرے کا ایک طبقہ مناسب تعلیمی سہولت میسر نہ ہونے کے سبب احساسِ محرومی کا شکار ہورہا ہے اور تعلیم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہے، جس کے باعث معاشرے میں موجود افراد میں خلیج بڑھتا جارہا ہے۔

مذید پڑھیں :  واٹر بورڈ کے بورڈ اراکین ہی ادارے پر بوجھ بن گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کر تی رہے گی اور جہالت کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *