میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر CPNE کا اظہار تعزیت

کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میر شکیل الرحمان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید پڑھیں : جنگ گروپ کے چیئرمین انتقال کر گئے

سی پی این ای کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان جھوٹے مقدمات میں غیر قانونی طور پر کئی ماہ سے پابند سلاسل ہیں، ایسی صورتحال میں ہمشیرہ کی جدائی کا غم ناقابل برداشت ہے۔

سی پی این ای کے رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان، ریاستی اداروں اور اعلیٰ عدلیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو ہمشیرہ کی تدفین اور دیگر رسومات میں شرکت کے لئے فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *