پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ ہوگئی

پاکستان میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے 5 ہزار 200 سے زائد افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں-

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے ایک دن میں‌ ملک بھر میں 22 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 769 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 51 ہزار 625 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیے:‌ کورونا کا بچن خاندان پر حملہ، امیتابھ اور ابھیشیک وائرس کے شکار

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 442 ہیں جب کہ ایک لاکھ 61 ہزار 917 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 837 کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 533 پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں 87 ہزار 43 ، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 185، اسلام آباد میں 14 ہزار 108، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے: کورونا کی وجہ سے نوجوان نسل تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہے : محمود اورنگزیب باچا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 69 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 226 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں 2 ہزار 13 ، سندھ میں ایک ہزار 795 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 99، بلوچستان میں 126 ، اسلام آباد میں 153 ، گلگت بلتستان میں 36 جب کہ آزاد کشمیر میں 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *