ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںایم ڈی واٹربورڈ کا پمپنگ اسٹیشن پر کتے کے گرنے کے واقعہ...

ایم ڈی واٹربورڈ کا پمپنگ اسٹیشن پر کتے کے گرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے پمپنگ اسٹیشن پر کتے کے گرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے،تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ،ٹینک میں گرنے والے کتے کو نکال کر ٹینک کی مکمل صفائی کے بعد پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ہفتہ کی دوپہر سخی حسن پمپنگ اسٹیشن کے ٹینک میں ایک کتا گرجانے کا سخت نوٹس لیا تھا، انہوں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کیں، صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے فوری طور پر اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، علاوہ ازیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واٹربورڈ کے متعلقہ افسران سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پہنچ گئے ، پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معطل کردی اور ٹینک سے گرنے والے کتے کو نکال لیا گیا، ٹینک کی مکمل صفائی کے بعد پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے ایک فوری مراسلے کے ذریعے واٹربورڈ کے افسران اور انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کے واقعات کے تدارک کیلئے واٹربورڈ کے ریزروائرز، ٹینکس واٹر چیمبرزاور پمپنگ اسٹیشنوں سمیت دیگر تنصیبات کی موثر حفاظت یقینی بنائیں واٹرٹینکس اور ریزروائر کی صفائی کی جائے اور ان کو مکمل طور پر کور کیا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ شہر اور شہر سے باہر واٹربورڈ کی تنصیبات کا اچانک دورہ کرکے کیئے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا