کراچی: حکومت کا کل سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

اسد عمر

کراچی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہےکہ کل سےکراچی میں کوئی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،نیپرا کراچی لوڈ شیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے، حکومت عملدرآمد کیلیے تیار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ نیپراکراچی میں لوڈ شیڈنگ پر تین چار دن میں رپورٹ جاری کردے گا۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائے گا،دو سال بعد کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی 1350میگاواٹ ہو جائے گی،2021کی گرمیوں سے پہلے 550 میگاواٹ اضافی بجلی کراچی کے پاس ہوگی۔

اسد عمر نے کہاکہ سوئی سدرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی میں بھی اضافہ کیاگیا ہے،کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بڑھا کر 290 ملین کیوبک فٹ کی جارہی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *