وفاقی حکومت کے فور پرصوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کررہی ہے، اسد عمر

اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کے فور پرصوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کررہی ہے، حکومت کی اولین ترجیح سندھ کےشہریوں کےنقل وحرکت کے مسائل حل کرناہے۔

اسد عمر نے کہاکہ کورونا کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں،پاکستان میں کیسزمیں کمی کی وجہ لوگوں کا احتیاطی تدابیر پرعمل کرناہے، انتظامی طورپر وبا کےخلاف جنگ کرنا ہر سیاسی جماعت کاکام ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کےساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں جہاں بھی بے احتیاطی ہوتی ہے کیسز بڑھنا شروع ہوجاتےہیں،حکومت کے طرز عمل کی وجہ سے بھی کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، انتظامی لحاظ سےموثراقدامات کئےجارہےہیں۔

اسدعمر نے عوام کو ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ مویشی منڈیوں میں جاتے ہوئے احتیاط کی جائےاورزیادہ رش نہ لگایاجائے، حکومت نے بڑے شہروں میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،جب احتیاط کی گئی تو اس کے فوائد بھی دیکھے، اسی وجہ سے یہ اقدامات لیے گئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *