کرونا وائرس، عالمی ادارہ صحت کا ماہرین کو چین بھیجنے کا اعلان

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے کورونا وائرس کی نشاندہی کے لیے عالمی ٹیم چین بھیجنے کا اعلان کردیا ہے تاکہ وبا پر مزید تحقیق کی جاسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ اوکے ترجمان کا کہنا ہے کرونا کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا بھر میں چار لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کےخاتمے کے لیے ڈبلیوایچ او نے فیصلہ کیا ہےکہ چینی ماہرین کے ساتھ مرض کےمقام کی نشاندہی کے لیے منصوبہ تیارکریں گے اور پھر اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ یہ وائرس کہیں جانوروں سے انسانوں میں تو منتقل نہیں ہوا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *