حکومت کا جولائی کے آخر تک سیاحت کو بحال کرنے کا فیصلہ

زلفی بخاری

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کو صورتحال کودیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، اس وقت سیاحت کو بحال کرکے رسک نہیں لے سکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں سیاحت کو پرائیویٹ سیکٹر سے فروغ ملا ہے، خدشہ ہے کہ اگرسیاحت کھول دی تو وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتاہے، سیاحت کے حوالے سے ایس او پیزبھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے پھیلاؤ کےحوالے سے جولائی بہت اہم تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،سیکریٹری سےسیاحت سےمتعلق بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی صحیح پرفارم نہیں کررہاتو اسے تبدیل کردیا جاتاہے،ہم کوشش کررہےہیں کہ ایف بی آر میں صحیح شخص کو لائیں،میں سمجھتاہوں تبدیلی ہمیشہ مثبت ہوتی ہے،اس میں کوئی منفی بات نہیں،اداروں میں لوگوں کی تبدیلی بڑی بات نہیں ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *