برہان وانی کا چوتھا یوم شہادت 8جولائی کو تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا

بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا،حزب المجاہدین

مظفرآباد:حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی شہید کی چوتھی یوم شہادت کو کشمیر میں یوم تجدید عہد کے طور پر منانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیرخان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں حزب کے مختلف کمانڈروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید برہان مظفر وانی کے چوتھے یوم شہادت کو یوم تجدید عہد کے طور پر منانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں گی، بلدیہ ہال اپر اڈہ میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے آزادی کیلئے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close