ملک سے کرپشن اور دیگر مسائل مائنس کررہے ہیں،چوہدری محمد سرور

حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

لاہور :گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ہم ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئَے گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، انصاف ٹائیگرز فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔

چوہدری سرور کا مزید کہنا تحاکہ عام انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو انشاءاللہ پورا کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے،مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہیے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close