جامعہ خیر المدارس ملتان کے عالم دین اور استاذ حدیث مولانا منظور احمد انتقال کرگئے۔

مولانا منظور احمد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

جامعہ خیر المدارس ملتان کے عالم دین اور استاذ حدیث مولانا منظور احمد 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

مولانا منظور 60 سال سے زائد عرصہ جامعہ خیر المدارس ملتان میں تدریس کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ ان کے دنیا بھر میں ہزاروں شاگرد ہیں۔

مزید پڑھیں : مولانا محمد حنیف جالندھری کا مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے لواحقین سے اظہار تعزیت

مولانا منظور,جامعہ خیر المدارس کے بانی مولانا خیر محمد جالندھری کے خاص شاگرد تھے۔ ان کی نماز جنازہ بروز جمعہ بعد نماز مغرب قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ادا کی گئی۔

صدر وفاق المدارس مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت ملک بھر کے علماء کرام کی جانب سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close