اسمارٹ لاک ڈائون پر مجھے عمران خان نے قائل کیا :‌ ڈاکٹرعارف علوی

صدر

اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں تو چاہتا تھا کورونا میں سب کچھ بند ہو جائے ، وزیر اعظم نے مجھے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر قائل کیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ حکومت کی کشمیرپالیسی کمزورنہیں ہے، سالہ بچے کی تصویر نےدنیا کو ہلا کر رکھ دیا، مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے، مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف نفرت کی پالیسی روا رکھے ہوئے ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مادرپدر آزاد کرپشن رہی ہے، کرپشن جاری رہی تو اداروں کا حال اسٹیل ملز جیسا ہو گا، کرپشن کے خلاف عمران خان کی جنگ جاری ہے۔

مذید پڑھیں : پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈیننسزکےاجراء میں کوئی برائی نہیں ہے،پارلیمان ذمے داری نہیں لے گی تو آرڈیننس جاری ہوں گے،جس کو نیب قانون پراعتراض ہےوہ پٹیشن دائرکر دے،نیب کا قانون مناسب ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 1 چینی، پٹرول سمیت ہراسکینڈل کے ذمے داران کو ہٹایا جائے، پہلی بارحکومت نےاسکینڈلز کی تحقیقات کے بعدرپورٹس جاری کی ہیں، جہانگیر ترین کو حکومت نے باہر نہیں بھیجا ، وہ واپس آ جائیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *