مساجد کے تحفظ کیلئے جید علمائے کرام پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل

کمیٹی اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے افسران سے ملاقاتیں کرکے جامع مسجد توحید کو شہید کرنے کے اقدام کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی

مساجد کے تحفظ کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد کے جید علمائے کرام پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی.

یہ کمیٹی اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے افسران اور دیگر محکموں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کرکے جامع مسجد توحید کو شہید کرنے کے اقدام کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی اور جن مساجد کو نوٹس جاری کئے گئے وہ واپس لینے اور آئندہ کسی مسجد مدرسہ کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی حاصل کرے گی.

کمیٹی کے کنوینئر مولانا مفتی محمد اویس عزیز ہوں گے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا اشرف علی، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالغفار، مولانا مفتی محمد اویس عزیز، حافظ مقصود احمد، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا قاری فضل ربی، مولانا شبیر احمد کاشمیری، مولانا یعقوب طارق، مولانا مفتی محمد فاروق، مولانا حافظ علی محی الدین اور مولانا ثناء اللہ غالب شامل ہیں.

اس کے علاوہ مولانا عبدالرؤف محمدی، مولانا عبدالکریم، مولانا قاری ھارون الرشید، مفتی مجیب الرحمن، مولانا دریس حقانی، مولانا مفتی سعید الرحمن، مولانا محمد طیب، مولانا عتیق الرحمن شاہ، مفتی محمد عبداللہ، مولانا عثمان عثمانی، مولانا عبداللہ خان، مولانا احسان الحق چکیالوی، مفتی سراج الحق، مولانا عتیق الرحمن، مولانا اسد اللہ غالب، حافظ ابوبکر، مولانا محمد رفیق، مولانا عمران معاویہ، مولانا جمیل درانی، مولانا عمران ہزاروی اور دیگر بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں.

Show More

شہزاد ملک

شہزاد ملک سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ہیں، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر یں۔ آپ رائل نیوز، روز ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی پر اینکر رہ چکے ہیں۔ آپ نے صحافت کا اغاز 10 برس قبل پاور 99 ایف ایم ریڈیو اسلام آباد سے کیا تھا، آج کل وہ آئن لائن نیوز ایجنسی کے ساتھ وابستہ ہیں اور الرٹ نیوز کیلئے ان کی تحقیقاتی خبریں آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close