فاروق اعظم گورنمنٹ اسکول کی چار دیواری اونچی کرائی جائے گی : ایم پی اے لیاقت آسکانی

پپلز رائٹرز اکیڈمیکی چیئرمین حافظ ارباب کی قیادت میں معززین کے وفد سے گفتگو

یوسی 36 سیکٹر 9 بی بلدیہ ٹاؤن میں 25 سال سے قائم فاروق اعظم گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سیمس کوڈ408030005 میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور دیگر شرمناک حرکات کے سد باب کے لیے ایجوکیشن ورکس کی جانب سے تین درجن سے زائد درخواستوں کے باوجود تاحال گورنمنٹ اسکول کی چہار دیواری اونچی نہ کروائی گی اور نہ ہی لوہے کی خاردار باڑ لگوائی گئی۔

اس حوالے سے علماء امن کونسل پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی اور پپلز رائٹرز اکیڈمی کے چیئرمین حافظ احمد ارباب، فاروق اعظم ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر و خطیب علامہ حماداللہ حمادی، فاروق اعظم گورنمنٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر قاری ایم اے شاکر کی قیادت میں آئے ہوئے اساتذہ علماء اور پیرنٹس کے وفد کو ایجوکیشن ورکس اور سیکریٹری تعلیم کی جلد مثبت توجہ مبذول کرانے کی یقین دہانی کروائی گی۔

رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پپلز پارٹی کے وزیر تعلیم سعید غنی پرائمری ایجوکیشن اور اسکولز کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں-

پی پی پی کے نمائندے حلقوں اور ذات و نسل کی حدود سے بالا تر ہوکر ہر علاقے کو اپنا حلقہ سمجھ کر شب و روز خدمت میں کوشاں ہیں-

ایم پی اے لیاقت آسکانی نے معروف چیئرمین حافظ احمد ارباب کی قلمی اور علمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے کوآرڈینیٹر کو ہدایت کی کہ جب تک ایجوکیشن ورکس کے چیف انجینئر سید اصغر علی شاہ اور ایکس ای این ایجوکیشن ورکس سید عاصم حسین سے فاروق اعظم اسکول کی چہار دیواری کے حوالے سے میٹنگ منعقد نہیں ہوتی تب تک ارجنٹ اور فوری طور پر سیکرٹری تعلیم سندھ کو تحریری رقعہ و لیٹر بھیج کر مذکورہ اسکول میں اساتذہ کی قلت اور چہار دیواری اونچی کرانے کی جانب توجہ مبذول کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کے فرنیچر اور ریکارڈ کے تحفظ کے حوالے سے تھانہ اتحاد ٹاؤن کے ذمہ داران،انٹلیجنس آفیسر اور متعلقہ پولیس حکام کو سادہ لباس والوں کی گشت اور موثر نگرانی کی بھی ہدایت کی جائے گی-

وفد نے ایم پی اے لیاقت علی آسکانی کو کرونا سے مکمل صحت یاب ہونے پر انہیں خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ جامعہ فاروق اعظم میں اساتذہ، طلبہ اورنمازیوں نے اپنے ہر دل عزیز ایم پی اے لیاقت آسکانی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کرایا تھا۔ جس میں پپلز رائٹرز اکیڈمی کی جانب سے پانچ بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا تھا-

Show More

اختر شیخ

اختر شیخ (بیورو چیف کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close