جے یو آئی سندھ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس 9 جولائی کو ہوگی

18 ویں ترمیم ، NFC ایوارڈ اور مخدوش معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی

کراچی : اٹھارویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر اور ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی دعوت پر 9 جولائی جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی۔

اے پی سی کی صدارت جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے جامعہ مدنیہ گلشن اقبال میں صوبائی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: صدارتی الیکشن: شہباز شریف کی زیر صدارت اے پی سی آج ہوگی

اجلاس جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی، بزنس فورم کے صوبائی صدر امین للہ اور شرف الدین اندھڑ نے شرکت کی۔

مولانا راشد سومرو نے کہا کہ جے یوآئی سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ نے 15جون کو لاڑکانہ کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کرکے اے پی سی کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی فیصلے کے تحت جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ 9 جولائی کوکراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا گل حسن زئی پر دن دیہاڑے حملہ

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی کامیابی کیلئے جے یوآئی نے تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو اعتماد میں لیکر ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی قائدین کو شرکت کیلئے انہیں آج سے صوبائی جماعت کی جانب سے دعوت نامے جاری کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس مکمل احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوگی۔ سیاسی و مذہبی جماعت کے دو نمائندے اور جے یوآئی کی جانب سے صوبائی مجلس عاملہ کے چند اراکین شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں : جمعیت علماء اسلام سندھ نے 29 اضلاع میں سوا 9 کروڑ روپے کا راشن تقسیم کیا

اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کیلئے جے یوآئی نے صوبائی ذمہ داران پر مشتمل مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں، انتظامی کمیٹی مولانا راشد محمود سومرو اور امین اللہ جبکہ استقبالیہ کمیٹی مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری پر مشتمل ہوگی۔

سیکیورٹی کمیٹی کے ارکان مولانا محمد غیاث اور شرف الدین اندھڑ ہوں گے۔ جبکہ ذارئع ابلاغ اورمیڈیا کمیٹی کے نگران محمد سمیع سواتی ہوں گے۔ مولانا راشد سومرو نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر 9 جولائی کو شام 4 بجے جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ APC کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کریں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close