سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سینڈیکیٹ میں نمائندگی کیلئے انتخابات

سینڈیکیٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی واحد نشست پر ڈاکٹر عبد المالک عباسی کامیاب

کراچی : سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی (ایس ایم آئی یو) میں سینڈیکیٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نمائندگی کیلئے جمعرات کو جامعہ کے مرکزی کیمپس میں انتخابات منعقد کیے گئے۔

انتخابات میں سینڈیکیٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی واحد نشست پر ڈاکٹر عبد المالک عباسی کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں : حکومت سندھ کی 25 لاکھ تنخواہ پر تعلیمی ادارے میں ڈائریکٹر رکھنے کی تیاری

بعدازاں ڈاکٹر عبدالمالک عباسی نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر عبدلمالک عباسی جامعہ کی ترقی اور بہتری کیلئے لگن کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو میں اقربا پروری کے ہوش رُبا انکشافات، من پسند افراد نواز دیئے گئے

انتخابات میں کامیابی پر ڈاکٹر عبدلمالک عباسی نے ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرکے ان کو ووٹ دیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close