میر شمس شاہوانی حکومت وقت سے مزید وقت مانگ لیا

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شبلی فراز سے پرانے آئل ٹینکرز کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

میر شمس شاہوانی نے کہا کہ ہم پہلے بھی آپ کے ساتھ پرانی گاڑیوں کے اشوز پر میٹنگ کر چکے ہیں۔ آپ کی یقین دہانی پر ہم نے پورے پاکستان میں تیل کی ترسیل کو یقینی بنایا۔

ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ہماری ٹرانسپورٹرز کو مزید وقت درکار ہے، جس میں میر شمس شاہوانی نے حکومت وقت سے مزید وقت مانگنے پر زور دیا۔

ملک کے حالات اور کرونا وائرس کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے، ٹرانسپورٹرز ڈرائیور کی تنخواہوں سے بھی تنگ ہیں۔ اس صورت حال میں نئی اوگرا کی ڈیمانڈ کے مطابق گاڑیوں کو نہیں بنوا سکتے۔

اگر پرانی گاڑیوں کو بند کر دیا گیا، تو پاکستان میں آئل مصنوعات کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور معاون خصوصی شبلی فراز نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *