وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 مزید وزراء کو شامل کرلیا ہے، نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی تعدا د 28 ہوجائے گی۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قلمندان دیا جائے گا جب کہ مراد سعید کو قلمدان دینے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ وفاقی کابینہ میں 23 ارکان شامل ہیں جن میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *