حکومت کابینہ میں بیٹھے چوروں کو پکڑے، مولانا فضل الرحمن

ملتان : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی تھی کہ ہم چوروں کو پکڑیں گے ،چور مل نہیں رہےتھے اب تو چور مل گئے ہیں جو سارے کابینہ میں بیٹھے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی اس احتساب کے قائل نہیں تھے ،احتساب کا شور تو مچاتے ہیں لیکن احتساب نہیں کرتے، ایسے احتساب پر تو انکو شرم آنی چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ ، بی آر ٹی اور بلین ٹری منصوبوں پر کیوں اسٹے لے رہے ہیں، یہ احتساب اپنا اعتمادکھوبیٹھا ،کےپی میں جب دیکھا کہ انکے وزرا اور حکومت شکنجے میں آرہی ہے تو احتساب کمیشن ختم کردیا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جنھوں نے انکی پروجیکشن میں سالوں لگائے وہ بھی سمجھتے ہیں انکو ووٹ دینا غلط تھا،جو الیکشن ہوا وہ بھی ڈھونگ ،حکومت بنی وہ بھی ڈھونگ ، بجٹ بنا وہ بھی ڈھونگ،سب کے سامنے آرہا ہے کہ ہم نے جو پہلے دن موقف اختیار کیا تھا وہ ٹھیک تھا۔

انہوں نے کہاکہ نہ ملک کے اندر عوام اور نہ اوورسیز پاکستانیوں کو اس حکومت پر اعتماد ہے ، براہ راست سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی آئی ہے ، پہلی مرتبہ ہے کہ نئے سال کیلیے محصولات کا ہدف گزشتہ سال سے کم رکھا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *