بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ شہید

بھارتی فورسز نے رات گئے لیپا سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایاہے

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر فائر بندی کی شدید خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہوگیا، بچے کا تعلق گاؤں تلواری سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے رات گئے لیپا سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایاہے،جہاں بھارتی فوسز نےآبادی پر توپ خانے ، مارٹرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے بھی دشمن کو منہ توڑجواب دیتے ہوئے شہری آبادی پر فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنایاہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close