بھارت پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کروا رہاہے، وزیر خارجہ

مودی سرکار بلوچستان سمیت افغانستان کے امن کو برباد کرنے کی سازشیں کررہاہے،

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کروا رہاہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت پاکستان کا امن تباہ کرنے کی کوشش کررہاہے،مودی سرکار پاکستان کے صوبے بلوچستان سمیت افغانستان کے امن کو برباد کرنے کی سازشیں کررہاہے، اس حوالے سے امریکہ کے نمائندوں کو بھی آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں دہشت گرد وں کے تعلقات بھی بھارت سے ہی ملیں گے،دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کے لوگوں کویرغمال بناکر لوگوں مارنا چاہتا تھا لیکن پاکستانی نوجوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر حملے کو ناکام بنادیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close