پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازیں 6ماہ کے لیے معطل

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ائیرلائن انٹرنیشنل ( پی آئی اے )کا اجازت نامہ معطل کردیا ہے،اجازت نامے کا اطلاق یکم جولائی رات بارہ بجے سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو معطل کیا ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھاکہ مسافروں کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کرالیں یا ریفنڈ حاصل کرلیں،پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، یورپی فضائی سیفٹی ادارے کے خدشات کو دور کرنے کےلیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ حکومتی اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات سے معطلی کا فیصلہ جلد ختم ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *