اپوزیشن والےلبرل کرپٹ ہیں، وزیر اعظم

اپوزیشن کی باتوں کوسنجیدہ نہیں لیتاکیوں کہ میں ان کوجانتاہوں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والےلبرل کرپٹ ہیں، سارےلیڈرمغرب میں جاکرلبرل بن جاتےہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کادین ایمان نہیں ہے، سابق وزیردفاع دبئی کی کمپنی سےلاکھوں روپے تنخواہ لیتارہا ہے اور ملک کاوزیراعظم دبئی کی کمپنی میں نوکری کررہاتھا، نوازشریف کی بدقسمتی کہ معاملہ سپریم کورٹ چلاگیا، جس کے بعد سزا ہوگئی، نوازشریف کوعلم نہیں تھامعاملہ سپریم کورٹ میں چلاجائےگا،سابق وزیرخارجہ دبئی کی کمپنی سےتنخواہ لیتارہاکسی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نےپہلے دن سےمجھےتقریرنہیں کرنےدی، اپوزیشن کے لوگ لبرل ہیں لیکن لبرلی کرپٹ ہیں، خواجہ آصف نےکہا ہم لبرل ہیں لیکن وہ آجکل مذہبی جماعتوں کےساتھ ہیں، سپریم کورٹ سےسزایافتہ شخص کو یہ لوگ لیڈرکہتےہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گھرکےاخراجات برداشت کرتاہوں ،تاکہ کرسی چھوڑنےکی کبھی فکر نہ ہو، اونچ نیچ زندگی کاحصہ ہے، اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح مائنس ون ہو جائے اورہم بچ جائیں، اپوزیشن اپنی چوری بچانےمیں لگی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ کبھی کرسی چھوڑنےسےگھبرانااورڈرنا نہیں چاہیے،کرسی آنےجانے کی چیز ہےبس نظریہ نہیں چھوڑناچاہیے،مجھےکہاگیاچینی مافیاکومشرف کنٹرول نہیں کرسکا،یہ لوگ چاہتےہیں کہ حکومت جلدچلی جائے،تاکہ ان کی چوری بچ جائے، میں نےیہ نہیں کہا کہ کرسی مضبوط ہے،آج ہیں کل نہیں ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پہلے دن سےکہا حکومت فیل ہوگئی ،اپوزیشن کی باتوں کوسنجیدہ نہیں لیتاکیوں کہ میں ان کوجانتاہوں،جب بھی تبدیلیاں لائیں گےمزاحمت آئےگی،ہم اداروں میں بڑی بڑی تبدیلیاں کرنےکوتیارہیں۔

انہوں نے کہاکہ جتنانقصان اس ملک کی لیڈرشپ نےپہنچایاکوئی دشمن نہیں پہنچاسکتاتھا،میں مغربی کلچرکوسب سےبہترجانتاہوں، مافیازصرف شوگرانڈسٹری میں نہیں بلکہ ہرجگہ ہیں،بڑےبڑےمافیازکوماضی میں حکومتیں سپورٹ کرتی رہیں،وہ ملک کبھی اوپرنہیں جاسکتاکہ غریب،غریب اورامیر،امیرہو،جیسےچل رہےتھےویسے اب آگےنہیں چل سکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بڑی تبدیلی کےلیےتیارہیں،سارےاداروں میں اصلاحات ناگزیرہوچکی ہے، کرپٹ نظام سےفائدہ اٹھانے والاطبقہ تبدیلی کی مزاحمت کرےگا،گیارہ سالوں میں دس بارپی آئی اے کےسربراہ تبدیل ہوئے، پی آئی اےمیں اب مافیابیٹھاہواہے،پی آئی اےدنیا کی بہترین ایئرلائن تھی، لیکن اب تباہ ہوگئی ہے،ہمیں ابھی بھی آگے بڑھنے کے لیے معاشی طورپرچیلنجز کاسامنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج دنیااسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئی ہے،‏ ہم نے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کواپنایا،تاکہ معیشت چل سکے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close