کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ، قوم متحد رہے: جے یو آئی سندھ

دہشت گردی کا یہ واقعہ ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔

کراچی () جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں نے گزشتہ روز کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کو وطن عزیز کے ناپاک دشمنوں کا بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز ، پولیس اور رینجرز نے بروقت جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو بہت بڑے جانی و مالی نقصان سے بچایا ہے، واقعے میں جان بحق ہونے والوں کی قربانیوں کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی اور ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم سے وطن عزیز کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن یہ عناصر یاد رکھیں کہ قوم ان سازشوں کے خلاف ایک اور متحد ہے،

مزید پڑھئں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو ،مولانا عبدالکریم عابد ، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث ، سمیع الحق سواتی ،امین اللہ ودیگر نے کیا۔

کچھ روز قبل سندھ میں رینجرز پر حملوں کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک دشمن قوتوں کی سازش اور اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مزید پڑھیں : آئی جی سندھ کے ہاتھ میں پولیس کی عزت

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

جے یو آئی رہنماوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close