دعا بھٹو کی بہن کی سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک، اسپیکر کا کارروائی کا حکم

سندھ کے وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسمبلی میں ٹک ٹاک بنالی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق دعا بھٹو نے اپنی بہن کی جانب سے وڈیو بنانے پر معذرت کرلی، سندھ اسمبلی کی لابی میں پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کی بہن کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بنالی گئی۔

مختلف گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو سندھ اسمبلی کی لابی میں بنائی گئی جو منظر عام پر آئی تو معلوم ہوا کہ ٹک ٹاک ویڈیو اقرا بھٹو نامی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی ہے جو سندھ اسمبلی کے جاری سیشن میں مہمان گیلری میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود بنائی گئی ہے جو سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

خاتون ٹک ٹاک ویڈیو بناکر چلتی بنیں، ٹک ٹاک وڈیو کے حوالے سے دعا بھٹو نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ اقرا بھٹو میری بہن ہے اس نے ناسمجھی میں ویڈیو بنائی ہے میں اپنی بہن کو سندھ اسمبلی اجلاس کی کوریج دیکھنے کے لیے لائی تھی تاہم انھیں ویڈیو بنائے جانے کے بارے میں علم نہیں تھا۔

سندھ اسمبلی لابی میں ٹک ٹاک وڈیو وائرل ہونے کے حوالے سے سندھ کے وزیر برائے پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے اسپیکر سندھ اسمبلی سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے جس پر اسپیکر نے معاملے کی انکوائری کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close