کورونا اختتام کے قریب نہیں پہنچا ،مزید پھیلے گا،ڈبلیو ایچ او

اس وبا کو ختم کرنے کے لیے ہمیں صبر تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا،

جنیوا: عالم ادارہ صحت کے سربراہ (ڈبلیوایچ او) ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ابھی تو اپنے اختتام کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہاکہ دیگر ممالک وبا کو روکنے کے لیے کوشش تو کررہے ہیں ، لیکن عالمی سطح پر اس وبا کوروکنے کے لیے وہ اقدامات نہیں کیے جارہے جو کرنے چاہیے تھے، اس کو ختم کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ بہتر اقدامات کرنے ہونگے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کئی ممالک نے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول تو کر لیا ہے لیکن ختم نہیں کرسکے، اس وبا کو ختم کرنے کے لیے ہمیں صبر تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ماضی میں احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے بہت کچھ کھو چکے ہیں۔

ٹیڈروس ایڈہانوم کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان کی خواہش ہے کہ کسی بھی طرح یہ وبا ختم ہوجائے، تاکہ پہلے کی طرح زندگی رواں دواں ہوجائے،مگر تلخ حقیقت یہ ہے کہ کورونا وائرس ابھی اپنے اختتام کے قریب بھی نہیں پہنچا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close