ق لیگ کے تحریک انصاف سے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ق لیگ کے تحریک انصاف سے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے، مونس الہی نے کہا کہ کیا حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی؟

ق لیگ کے رہنما مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ،لیکن سوال یہ ہےکہ کیا صرف مدت پوری کرنا زیادہ ضروری ہے یا عوام سے کیے وعدے بھی پورے کیے جائے گے؟

https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1277523301179568128?s=20
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے عشائیہ کے موقع پر طارق بشیر چیمہ کی جانب سے بھی دیگر ارکان اسمبلی کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے جب دیگر سیاسی اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے اعزازمیں عشائیہ رکھا گیا توعین اسی وقت ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے بھی پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں دو وفاقی وزرا اور آزاد رکن اسمبلی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

طارق بشیر چیمہ کی عشائیہ تقریب میں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی عدم شرکت نے بھی کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے شکوہ بھی سامنے آیا تھا جو انہوں نے عمران خان سے کیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *