وزیر اعظم عمران خان کاسید منورحسن کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعظم عمران نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

عمران خان نے کہاکہ سیدمنورحسن کی رحلت پرغمگین ہوں، دعائیں اورہمدردیاں منورحسن کےاہلخانہ کےساتھ ہیں.

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے چوتھے امیر گذشتہ روز طویل عرصے کی علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

منور حسن کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے عیدگراونڈ میں سینیٹر سراج الحق کی امامت میں ادا کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *